بھارت :وجے کی 2029 میں وزیراعظم بننے کی مہم پر ڈی ایم کے اور کانگریس کا طنزیہ ردعمل

بھارت :وجے کی 2029 میں وزیراعظم بننے کی مہم پر ڈی ایم کے اور کانگریس کا طنزیہ ردعمل

تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ اور اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کو 2029 میں بھارت کا وزیراعظم بنانے کی مہم نے ریاستی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے،وجے کی جماعت کے حامیوں نے بعض علاقوں، خصوصاً تھوتھوکڈی میں، ان کے حق میں پوسٹر بھی لگائے ہیں
حالیہ انڈیا ٹوڈے،سی ووٹر سروے میں وجے وزیراعظم کے لیے مقبول امیدواروں میں تیسرے نمبر پر آئے، ان سے آگے نریندر مودی اور راہول گاندھی تھے،اسی سروے کے بعد ان کے حامیوں نے ’’وجے فار پی ایم 2029‘‘ کا نعرہ مزید نمایاں کیا
ڈی ایم کے رہنما آر ایس بھارتی نے مہم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کے حامی چاہیں تو وجے کو اقوام متحدہ کا سربراہ بھی بنا دیں، ’’ان کے تخیل کی کوئی حد نہیں،”کانگریس کے رکن پارلیمان مانکَم ٹیگور نے بھی سروے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہر عدد سچ نہیں ہوتا اور ہر سروے عوام کی آواز نہیں ہوتا
یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ وجے کی جماعت ٹی وی کے اور کانگریس تامل ناڈو میں اتحادی ہیں، جبکہ ڈی ایم کے ان کی نئی سیاسی مقبولیت کو اپنے لیے ممکنہ چیلنج سمجھ رہی ہے

قومی خبریں سے مزید