سونالی کلکرنی نے سلمان خان کی ماں کا کردار ادا کرنے کا دفاع کردیا، ’’مجھے بہت اچھا معاوضہ ملا‘‘
بالی ووڈ اداکارہ سونالی کلکرنی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2019 کی فلم بھارت میں سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کرنے پر ابتدا میں کچھ تحفظات تھے، تاہم بعد میں انہوں نے یہ کردار قبول کرلیا
سونالی نے بتایا کہ انہیں اس بات پر حیرت تھی کہ وہ سلمان خان سے عمر میں زیادہ بڑی نظر نہیں آتیں، پھر بھی انہیں ان کی ماں کا کردار دیا گیا،تاہم ان کے مطابق فلم میں کردار اہم تھا اور انہیں اس کام کا بہت اچھا معاوضہ بھی دیا گیا
اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کہانی اور کردار کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے عمر کے فرق کو زیادہ اہمیت نہیں دی،علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی بھارت میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ سونالی کلکرنی نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا





