بھارت:مظفرپور میں زمینوں پر قبضے کی تحقیقات وسیع، این ڈی اے رکن اسمبلی 10 مقدمات میں نامزد
بھارت کی ریاست بہار کے شہر مظفرپور میں مبینہ زمینوں پر قبضے کے معاملے کی تحقیقات مزید وسیع ہوگئی ہیں اور حکمران اتحاد این ڈی اے کے رکن اسمبلی امیت کمار رانو کا نام اب 10 ایف آئی آرز میں شامل ہوچکا ہے
تازہ الزام ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر نے عائد کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان کی آبائی زمین کے 70 ڈیسیمل حصے کو جعلی دستاویزات کے ذریعے دھوکے سے منتقل کیا گیا،شکایت کنندہ نے رانو اور دیگر افراد پر زمین کی ملکیت تبدیل کرنے کے لیے جعلی کاغذات استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے
یہ معاملہ اس وقت مزید سیاسی اہمیت اختیار کر گیا جب رانو کا نام زمینوں سے متعلق متعدد مقدمات میں سامنے آیا،پولیس مختلف شکایات اور زمین کی منتقلی سے متعلق دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے
رانو نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے خود کو سیاسی طور پر نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا ہے،تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ابھی ان الزامات کو ثابت شدہ جرم قرار نہیں دیا





