سپریم کورٹ کا احتجاجی مظاہرین پر پولیس تشدد کے مقدمے میں امیت شاہ اور دہلی پولیس سربراہ کو شامل کرنے کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار

سپریم کورٹ کا احتجاجی مظاہرین پر پولیس تشدد کے مقدمے میں امیت شاہ اور دہلی پولیس سربراہ کو شامل کرنے کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار

بھارت کی سپریم کورٹ نے دہلی میں احتجاج کے دوران مبینہ پولیس تشدد کے معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی پولیس کے سربراہ کے کردار سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے پہلے تشکیل دی گئی کمیٹی کو اپنا کام کرنے دیا جائے
یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کے سامنے سینئر وکیل گوپال شنکرنارائنن نے اٹھایا،انہوں نے درخواست گزاروں کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی تشکیل نو کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے طاقت کے مبینہ غیر مناسب استعمال، مظاہرین پر تشدد اور دیگر الزامات کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات ضروری ہیں،وکیل نے اس معاملے میں ذمہ داری صرف نچلی سطح کے پولیس اہلکاروں تک محدود رکھنے کے بجائے اعلیٰ حکام تک طے کرنے پر زور دیا
سپریم کورٹ پہلے ہی ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر تشویش ظاہر کر چکی ہے اور ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دے چکی ہے،عدالت کا کہنا ہے کہ تحقیقات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہونی چاہئیں اور جہاں ذمہ داری بنتی ہو وہاں جواب دہی بھی یقینی بنائی جائے
حالیہ سماعت میں عدالت کا پیغام واضح تھا کہ پہلے سے قائم کمیٹی کو اپنا کام مکمل کرنے کا موقع دیا جائے، اس کے بجائے ہر نئے معاملے پر فوری عدالتی مداخلت کی درخواست نہ کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید