سینٹر فٹرمن ڈیموکریٹک پارٹی میں سوشلزم کے بڑھتے رجحان کو ، ’یہ دیوانگی ہے‘ سے تعبیر کرتے ہیں

سینٹر فٹرمن ڈیموکریٹک پارٹی میں سوشلزم کے بڑھتے رجحان کو ، ’یہ دیوانگی ہے‘ سے تعبیر کرتے ہیں

واشنگٹن: ڈیموکریٹک سینیٹر جان فٹرمن نے اپنی جماعت میں سوشلزم کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی میں جمہوری سوشلسٹوں اور ترقی پسند امیدواروں کی بڑھتی ہوئی کامیابیاں خطرناک سمت کی نشاندہی کرتی ہیں
پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فٹرمن، جو حالیہ برسوں میں متعدد معاملات پر اپنی جماعت کی مرکزی پالیسیوں سے اختلاف کرتے رہے ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک سروے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوشلزم کے لیے ڈیموکریٹک ووٹروں میں بڑھتی ہوئی حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا
سی بی ایس نیوز کے ایک سروے کے مطابق 58 فیصد ڈیموکریٹک ووٹروں نے سوشلزم کے بارے میں اپنی رائے کو ’’بہت مثبت‘‘ یا ’’کچھ حد تک مثبت‘‘ قرار دیاہے،اس کے برعکس 18 فیصد نے سوشلزم کے بارے میں ’’کچھ حد تک منفی‘‘ یا ’’بہت منفی‘‘ رائے ظاہر کی، جبکہ 24 فیصد نے کہا کہ ان کی کوئی رائے نہیں
فٹرمن نے اس رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’’یہ دیوانگی ہے‘‘ قرار دیا اور اپنی جماعت میں سوشلزم کی بڑھتی مقبولیت کے خلاف خبردار کیا
سروے میں سرمایہ داری کے بارے میں ڈیموکریٹک ووٹروں کی رائے اس کے برعکس نظر آئی،صرف 32 فیصد نے سرمایہ داری کے بارے میں اپنی رائے کو ’’بہت مثبت‘‘ یا ’’کچھ حد تک مثبت‘‘ قرار دیا، جبکہ 50 فیصد نے سرمایہ داری کے بارے میں ’’کچھ حد تک منفی‘‘ یا ’’بہت منفی‘‘ رائے کا اظہار کیا،مزید 18 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی
سوشلزم کے بارے میں ڈیموکریٹک ووٹروں کی نسبتاً مثبت رائے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور ترقی پسند امیدوار مختلف ریاستوں میں پارٹی کے پرائمری انتخابات میں روایتی ڈیموکریٹک امیدواروں کو چیلنج کر رہے ہیں اور بعض اہم کامیابیاں بھی حاصل کر رہے ہیں
فٹرمن کی تنقید نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر جاری اس نظریاتی بحث کو مزید نمایاں کر دیا ہے کہ پارٹی کو اقتصادی اور سماجی پالیسیوں میں کس حد تک بائیں بازو کی طرف بڑھنا چاہیے اور کیا سوشلزم کی بڑھتی مقبولیت آئندہ انتخابات میں پارٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی یا سیاسی نقصان کا باعث بنے گی

قومی خبریں سے مزید