بھارت میں جین زیڈ کے بعد جین الفا کی احتجاجی لہر، 5 ریاستوں میں بچوں کا سڑکوں پر احتجاج

بھارت میں جین زیڈ کے بعد جین الفا کی احتجاجی لہر، 5 ریاستوں میں بچوں کا سڑکوں پر احتجاج

بھارت میں اب جین زیڈ کے بعد جین الفا کے بچے بھی احتجاج کی نئی لہر کا حصہ بن رہے ہیں،ملک کی 5 ریاستوں کے مختلف شہروں اور دیہات میں کم عمر طلبہ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف مارچ کیے، دھرنے دیے اور اسکولوں کے دروازے تک بند کردیے
اتر پردیش کے ایک قصبے میں طلبہ احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے دفتر تک پہنچ گئے اور وہاں داخل ہوکر اپنے مطالبات پیش کیے،ان بچوں کے مطالبات میں اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول بہتر بنانا شامل ہے
ان احتجاجی مظاہروں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں شامل بیشتر بچے ابھی ووٹ دینے کی عمر تک نہیں پہنچے،تاہم بھارت میں حالیہ جین زیڈ احتجاجی تحریکوں نے انہیں یہ سکھایا ہے کہ منظم احتجاج، دھرنے اور اجتماعی دباؤ کے ذریعے انتظامیہ کو اپنے مطالبات پر ردعمل دینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے
یہ واقعات اس وسیع تر تبدیلی کی جانب بھی اشارہ کرتے ہیں کہ بھارت کے کم عمر طلبہ اب صرف تعلیمی اداروں میں مسائل برداشت کرنے کے بجائے اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنے اور حکام سے جواب طلب کرنے کے طریقے اختیار کررہے ہیں

قومی خبریں سے مزید