امتحانی پرچے لیک معاملے پر مودی نے تیز رفتار عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا

امتحانی پرچے لیک معاملے پر مودی نے تیز رفتار عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی: بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ افشا کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے مقدمات میں فوری اور سخت کارروائی یقینی بنانے کے لیے تیز رفتار عدالتیں قائم کرے گی۔

وزیر اعظم مودی کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پرچے لیک کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمات کی جلد سماعت اور سخت سزا کے لیے خصوصی تیز رفتار عدالتوں کا نظام قائم کیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹ یو جی سمیت مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ اور والدین کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، جبکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت سے مزید سخت اقدامات اور جواب دہی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم کا یہ اعلان بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے دوران ایک اہم سیاسی قدم ہے، جس کا مقصد طلبہ اور والدین کے خدشات کو دور کرنا اور امتحانی نظام پر اعتماد بحال کرنا ہے

قومی خبریں سے مزید