اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیرِاعظم بننے کے آخری مرحلے میں داخل

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیرِاعظم بننے کے آخری مرحلے میں داخل

برطانیہ کے سینئر سیاست دان اینڈی برنہم آج حکمران جماعت لیبر کی قیادت سنبھالیں گے، جس کے بعد وہ برطانیہ کے نئے وزیرِاعظم بننے کے آخری مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔ انہیں جماعت کے ارکانِ پارلیمنٹ کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے، اور ان کے مقابلے میں کوئی مؤثر امیدوار سامنے نہیں آیا۔ اینڈی برنہم نے عوام کے معیارِ زندگی بہتر بنانے، اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے، سرکاری مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور عوامی خدمات میں بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی قیادت میں جماعت آئندہ عام انتخابات سے قبل عوامی مقبولیت میں اضافہ اور سیاسی چیلنجوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید