Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ مودی کے وہاں پنچ مارتے ہیں جہاں وہ دکھا بھی نہیں سکتے

ٹرمپ مودی کے وہاں پنچ مارتے ہیں جہاں وہ دکھا بھی نہیں سکتے
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کردیے، کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے
ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3 کروڑ افراد کو بچایا۔

امریکا صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالا ہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا ہے، واضع رہے گزشتہ امریکہ کے قومی انتخابات میں ستر سے اسی فیصد یہودی ووٹرز نے ڈیموکریٹس امیدواروں کو ووٹ دیا تھا جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ یا ریپبلکن امیدواروں کو یہودی ووٹرز کی بیس سے تیس فیصد تعداد نے ووٹ دیا

قومی خبریں سے مزید