مودی کے پھیلائے تعصب کے بھیانک نتائج آنے کے خدشے نے بھارتی سیکورٹی فورسز کو مضطرب کردیا
اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ بھارت کے موضوع پر اہم نشست کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پورے خطے بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے پر لگا ہوا ہے، بھارتی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، بھارت ایک ہندوتوا زدہ ناکام ریاست ہے تاہم اسے اپنے آپ کو بڑا دکھانےکی عادت ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی ریاست کی ناکامی کی وجوہات بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی شدت پسندی ہے، اکھنڈ بھارت کا غیر حقیقی خواب اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے، ہندوتوا نظریے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کر دیا ہے، بھارت کی فوج بی جے پی کی متشدد اور مذہبی سیاست کی نذر ہو چکی ہے۔
پاک بھارت شخصیات کے خطوط، اس کی توثیق کرتے ہیں، نہ کوئی تبصرہ، ترجمان دفتر خارجہ
ذرائع نے بتایا ہے کہ میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا گیا کہ تقسیم شدہ معاشرہ کی موجودگی میں بھارت کے شائننگ انڈیا ہونے کا نعرہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے، بھارت کی ریاست درحقیقت ایک پولیس اسٹیٹ کا نام ہے جس میں آزادیٔ رائے اور فریڈم آف پریس ریاستی کنٹرول میں رکھا جاتا ہے، دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس قتلِ عام کی شدت غزہ اور فلسطین سے بھی بڑھ کر ہو گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا کہ ہندوستان میں پائی جانے والی تفریق اور اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم ہندوستان کی مزید تقسیم کا شاخسانہ بنیں گے، ہندوتوا کے پیروکار یہ سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو بھی جینے کا حق ہے، بھارت کے مسلمانوں کے لیے زندہ رہنے کی پہلی شرط ہندوتوا سوچ کے سامنے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا ہے۔





