دلجیت دوسانجھ کا لاہور دورے سے انکار، “سیاست کی وجہ سے مسائل ہوں گے اور پھر مجھے کہیں اور نہیں جانے دیا جائے گا

دلجیت دوسانجھ کا لاہور دورے سے انکار، “سیاست کی وجہ سے مسائل ہوں گے اور پھر مجھے کہیں اور نہیں جانے دیا جائے گا

لاہور: معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ فی الحال لاہور کا دورہ نہیں کر سکتے کیونکہ موجودہ سیاسی حالات میں ایسے دورے ان کے لیے پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران یورپ ٹور کی تشہیر کے موقع پر ایک پاکستانی مداح نے ان سے لاہور آنے کی درخواست کی، جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر وہ لاہور آ گئے تو انہیں پھر کہیں اور جانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

ان کے مطابق موجودہ عالمی اور علاقائی سیاسی ماحول میں ثقافتی دورے بھی اکثر سیاست کی نظر ہو جاتے ہیں، اس لیے وہ اس معاملے سے دور رہنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ وہ سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے لیے “بہت مضبوط ذہن” درکار ہوتا ہے، اور وہ خود کو اس کے قابل نہیں سمجھتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ سیاسی معاملات سے دور رہیں اور اپنی توجہ صرف موسیقی اور فن پر مرکوز رکھیں

قومی خبریں سے مزید