منوج باجپائی کا حیران کن انکشاف: ابھیے ورما میں وہی چمک جو کبھی ہریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے سے پہلے دیکھی تھی
بھارتی سنیما کے ممتاز اداکار منوج باجپائی نے نوجوان اداکار ابھیے ورما کے بارے میں ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے فلمی حلقوں میں توجہ حاصل کر لی ہے۔
منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ انہیں بعض لوگوں کی صلاحیت اور مستقبل میں ان کی کامیابی کو پہچاننے کی ایک خاص بصیرت حاصل ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے یہی کیفیت کبھی کارتک آریان اور ہریتک روشن میں بھی محسوس کی تھی۔
اداکار نے ایک پرانا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہریتک روشن فلم ’’فزا‘‘ کی عکس بندی کر رہے تھے، اس وقت انہوں نے ان کی اداکاری دیکھی اور فوراً اندازہ لگا لیا تھا کہ یہ نوجوان آگے چل کر ایک بڑا سپر اسٹار بنے گا۔
اب منوج باجپائی کے مطابق انہیں اسی طرح کی غیر معمولی چمک اور صلاحیت ابھیے ورما میں بھی دکھائی دے رہی ہے، جو مستقبل میں انہیں بڑی کامیابی کی طرف لے جا سکتی ہے۔
ان کے اس بیان کے بعد فلمی دنیا میں ابھیے ورما کے حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا وہ واقعی اگلا بڑا ستارہ ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں






