کشمیر میں پیٹرول سمیت ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت، مظاہرین نے سینکڑوں دوکانیں پمپ لوٹ لیے
آزاد جموں و کشمیر میں شدید ایندھن بحران
آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس سے عوام زندگی کے بنیادی امور میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔
مبينہ طور مظاہرین لانگ مارچ نے پٹرول پمپوں اور دکانوں کی لوٹ مار شروع کر دی ہے۔ عوام کی ہنگامی ذخیرہ اندوزی نے بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے اور مارکیٹوں میں اسٹاک تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز آگ لگانے اور سڑکوں پر رکاوٹوں کے خدشے کے باعث مال بردار گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے سے گریزاں ہیں، جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی نقل و حرکت تقریباً معطل ہو کر رہ گئی ہے۔





