Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستانی سیاسی معاشی نظام پر بھرپور اعتماد کا اظہار

اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستانی سیاسی معاشی نظام پر بھرپور اعتماد کا اظہار
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے اوورسیز پاکستانییوں کے اطمنان پر شکریہ کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستان کے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستان نے مئی میں ریکارڈ 4 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجے ہیں۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2026 میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ماہانہ بنیاد پر 20 اعشاریہ 2 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 15 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف اور فیلڈ ماشل نے یہ بھی کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد اور مثبت شراکت داری ہمارا قومی سرمایہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید