Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

لاہور جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں عورت اور دو بچے زخمی، مالک گرفتار

لاہور کے مرکز میں واقع جدید سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں نجی گھر میں رکھے گئے شیر نے دیوار پھلانگ کر سڑک پر جاتے دو بچوں اور ایک عورت کو زخمی کردیا۔ شیر کے رکھوالے اور شہریوں نے ملکر خونخوار جنگلی جانور کو قابو کیا۔ شیر کے مالک اور ایک دوسرے شخص پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

شہری علاقوں میں لوگوں کے پاس خطرناک جنگلی جانوروں کا ہونا محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان میں کئی شہری آبادیوں میں بااثر لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے سازباز کر کے خلاف قانون ممنوعہ جنگلی جانور رکھے ہوئے ہیں جو انسانی جانوں کیلئے خطرے کا باعث ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے پوش علاقے میں گھر سے ایک تندوا فرار ہو گیا تھا جس نے 6 افراد کو شدید زخمی کردیا تھا جسے زندہ پکڑے جانے میں ناکامی پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔

قومی خبریں سے مزید