وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہفتے میں بیس بچوں کی ہلاکت کے دو ہفتوں بعد ہیلی کاپٹر پر پاکپتن پہنچ گئیں ۔اسپتال آمد پر مریضوں اور لواحقین نے شکایتوں کے انبار لگا دیے ۔
معلومات کے مطابق آکسیجن اور دوسرے عوامل کی بنا پر ایک ہفتے میں بیس بچے ہلاک ہوئے ۔ میڈیکل آلات اور ادویات کی عدم فراہمی اور میڈیکل اسٹاف کی عدم توجّہ اور نااہلی سے اموات ہوئیں ۔ ہمیں دوائیاں اور ٹیسٹ بھی باہر سے کرانے پڑتے ہیں اور کوئی شنوائی نہیں ، مریضوں کی دھائیاں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ۔
پنجاب کے ضلع پاکپتن میں یہ اموات انہی دنوں ہوئیں جب پنجاب حکومت کے وزیر اور مشیر سانحہ سوات پر خیبر پختونخوا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے ۔





