Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانیوم استحصال کشمیر پر پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی جرات و بہادری...

ٹرینڈنگ

یوم استحصال کشمیر پر پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی جرات و بہادری کے عظیم مظاہرے

یوم استحصال کشمیر پر پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی جرات و بہادری کے عظیم مظاہرے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔

انہوں نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی اقدامات نہ تو اس تنازعہ کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کر سکتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہ کہا کہ کشمیریوں کو پیغام ہے کہ پاکستان آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔

شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں: صدرِ مملکت آصف زرداری

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے ریاستی جبر میں اضافہ کیا ہے اور بنیادی آزادیوں کو محدود کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مکروہ کوششوں کو مزید تیز کیا ہے۔ عالمی برادری محض تشویش کے اظہار تک محدود رہنے کے بجائے تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے موثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارت پر زور دے کر کہا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے اور اگست 2019ء سے نافذ غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے، اُدھر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی حقوق طلب کرنے اور اپنے حقوق کے حق میں مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر بہیمانہ ریاستی تشدد و مظالم کے نتیجے میں سو کے قریب افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات پر دنیا نبھر کے میڈیا نے پاکستانی ریاست کے رویے پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ عوامی تائید کی حامل جموں کشمیر جوائنٹ کمیٹی کو کالعدم قرار دیکر اسکے رہنماؤں کو دھشت اور بھارتی ایجنٹ قرار دینے اور انکی گرفتاریوں پر آزاد کشمیر کے عام تا حال سراپا احتجاج ہیں اور اُنہوں نے آزاد کشمیر میں بھارتی طرز پر زور زبردستی سے عام انتخابات کو مسترد کرکے آزاد کشمیر کو پاکستانی فورسز کے ذریعے Saige کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذکورہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے منعقدہ انتخابات کو منسوخ کرکے پہلے عوامی مطالبات تسلیم کیے جائیں اور اس ایک انٹرم حکومت قائم کرکے بعد ازاں نئے سرے سے انتخابات کا اعلان کیا جائے

مزید پڑھیں