پاکستان کی آبادی 2040 تک 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ، ماہرین نے فوری منصوبہ بندی پر زور دے دیا
پاکستان کی آبادی 2040 تک 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
، ماہرین نے فوری منصوبہ بندی پر زور دے دیا
اسلام آباد: ماہرینِ آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو پاکستان کی آبادی سن 2040 تک 40 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے خوراک، پانی، صحت، تعلیم، روزگار اور رہائشی سہولیات پر شدید دباؤ پڑے گا۔
ماہرین کے مطابق تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کی پائیدار ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آبادی پر قابو پانے، خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحت اور آبادی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائیں اور ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن سے وسائل اور آبادی کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے، بصورت دیگر مستقبل میں معاشی اور سماجی مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔


