Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کی نئی ماڈل جیل کا اہم دورہ ۔ قیدیوں کیلئے تیار کی گئی دال رغبت سے کھانے کی ویڈیو وائرل۔

اسلام آباد میں اربوں روپوں سے بنائی گئی جیل مکمل ہو گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت اور آئی جی پولیس اسلام آباد کے ہمراہ ماڈل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے چمچماتی پلیٹوں میں جیل لنگر کی دال، تندوری روٹیوں اور منرل واٹر کے ساتھ رغبت سے کھائی۔ دیسی مرغی اور پلاؤ کھانے کے شوقین بتائے جانے والے سادہ لوح محسن نقوی کے دورہ اسلام آباد جیل کو میڈیا کے ذریعے خصوصی کوریج دی گئی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو اس نئی جیل میں شفٹ کر دیا جائے گا جہاں وہ وفاقی وزارت داخلہ کی براہ راست نگرانی اور کنٹرول میں آ جائیں گے۔ اسوقت سابق وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جو پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کے ماتحت ہے ۔

قومی خبریں سے مزید