Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اسرائیلی انتخابات کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا احتجاج، الخلیل میں فوجی کارروائی سے ہزاروں افراد بے گھر

اسرائیلی انتخابات کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا احتجاج، الخلیل میں فوجی کارروائی سے ہزاروں افراد بے گھر

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی انہدامی کارروائی اور رہائشیوں کی بے دخلی کے خلاف منگل کو فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں نے احتجاج کیا،اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینیڈ فائر کیا
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں الخلیل کے ایک محلے سے ہزاروں فلسطینی رہائشی بے گھر ہو چکے ہیں،یہ کشیدگی گزشتہ ہفتے ایک چوکی پر فلسطینی مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی ہے
احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل میں انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری تھی اور مغربی کنارے کے بارے میں حکومت کی پالیسی انتخابی مہم کا ایک اہم موضوع بنی ہوئی تھی
فلسطینی حکام میں سے بعض نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دائیں بازو کے ووٹروں کی حمایت بڑھانے کے لیے انتخابات کے موقع پر مغربی کنارے میں کارروائی تیز کی،تاہم اسرائیلی حکومت کا مؤقف ہے کہ فوجی آپریشن اپنے فوجیوں پر ہونے والے حملے کے جواب میں کیا جا رہا ہے
احتجاج میں شریک ایک بزرگ فلسطینی نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا: ’’اجتماعی سزا نامنظور، پابندیاں نامنظور اور بے دخلی نامنظور‘‘ اسرائیلی فوج نے کہا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینیڈ استعمال کیا گیا تاکہ فوجی آپریشن جاری رکھا جا سکے
اقوام متحدہ نے پیر کو بتایا تھا کہ 3,000 سے زائد فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے

قومی خبریں سے مزید