Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ کے لیے الہان عمر کو کانگریس سے نکلوانا توقع سے زیادہ مشکل کیوں ہو سکتا ہے؟

ٹرمپ کے لیے الہان عمر کو کانگریس سے نکلوانا توقع سے زیادہ مشکل کیوں ہو سکتا ہے؟
ریپبلکنز امید کر رہے ہیں کہ آئندہ ہفتے ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں متعدد ڈیموکریٹ ارکان اپنی نشستیں ہار جائیں گے اور کانگریس میں واپس نہیں آئیں گے،وہ ووٹروں سے ان ارکان کو شکست دینے کی اپیل کر رہے ہیں،لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ ایک ایسی ڈیموکریٹ رکن کو کانگریس سے باہر کرنے پر مرکوز ہے جن کے دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات مضبوط سمجھے جاتے ہیں،وہ مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس الہان عمر ہیں، جنہوں نے دو سال قبل اپنے انتخابی حلقے میں تقریباً 75 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے
فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ سوال اٹھاتے ہیں کہ آیا الہان عمر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئی تھیں اور کیا وہ اس بنا پر کانگریس کی رکن بننے کی اہل ہیں،ٹرمپ نے کہا، ’’انہوں نے حلف اٹھانے کے لیے جعلی نام استعمال کیا تھا،وہ ذرا شرارتی ہیں”
محکمۂ انصاف الہان عمر کے خلاف ممکنہ امیگریشن فراڈ کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے،وفاقی حکام نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور 17 اشیا اپنے قبضے میں لیں،ان میں موبائل فون، نوٹ بکس، ایک کیمرا اور ان کے بچوں کے لیے صومالی زبان کی ایک کتاب بھی شامل تھی
صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ان کا نام ’’الہان عمر‘‘ نہیں بلکہ کوئی اور ہے،انہوں نے ایک متبادل نام ’’الہان نور سعید ایلمی‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’نام کچھ اس سے ملتا جلتا ہے”اس تحقیقات سے متعلق وفاقی عدالتی دستاویز میں بھی رکنِ کانگریس کا نام ’’الہان نور سعید ایلمی‘‘ درج ہے

قومی خبریں سے مزید