Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں سازش کا مقدمہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، نچلی عدالتیں پہلے ہی جرمانہ عائد کر چکی ہیں

ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں سازش کا مقدمہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، نچلی عدالتیں پہلے ہی جرمانہ عائد کر چکی ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں اپنی حریف ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد پر انتخابی مہم کو روس سے جوڑ کر بدنام کرنے کی سازش کا الزام لگانے والے مقدمے کو بحال کرانے کے لیے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ٹرمپ نے جمعے کے روز سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی،اس سے قبل وفاقی عدالت نے ان کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا تھا اور ٹرمپ اور ان کے ایک وکیل پر تقریباً 10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا،بعد ازاں وفاقی اپیل کورٹ نے بھی مقدمہ خارج کرنے اور جرمانے کے فیصلے کو برقرار رکھا
ٹرمپ کے مقدمے میں ہیلری کلنٹن، سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی اور دیگر افراد پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے 2016 کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی انتخابی مہم کو روس سے منسلک کرکے اسے نقصان پہنچانے کی سازش کی،ان انتخابات میں ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپیل میں ٹرمپ کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے کا جائزہ لینا صدارت کے ادارے کے تحفظ کے لیے ضروری ہے،ان کے مطابق، نچلی عدالتوں کے فیصلے ایک ایسے تشویش ناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں جس میں وفاقی عدالتیں صدر اور ان کے وکلا کو ایسے قانونی مؤقف اختیار کرنے پر جرمانوں اور تادیبی کارروائی کی دھمکیوں کے ذریعے سزا دیتی ہیں جنہیں عدالتیں غلط سمجھتی ہیں
تاہم، نچلی عدالتیں پہلے ہی ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کر چکی ہیں اور ان کے خلاف جرمانے کا فیصلہ بھی برقرار رکھا جا چکا ہے،سپریم کورٹ میں نئی اپیل کا مقصد ان فیصلوں کو ختم کرا کے مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع کرانا ہے

قومی خبریں سے مزید