مغلوں کے دشمن مودی کے ازبکستانی اعزاز اویسی کا بی جے پی پر طنز، ’’بابر جس ملک سے آیا، اسی نے وزیراعظم کو اعزاز دیا‘‘

مغلوں کے دشمن مودی کے ازبکستانی اعزاز اویسی کا بی جے پی پر طنز، ’’بابر جس ملک سے آیا، اسی نے وزیراعظم کو اعزاز دیا‘‘

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ازبکستان کا اعلیٰ ترین ریاستی اعزاز ملنے پر بی جے پی اور سنگھ پریوار کو طنز کا نشانہ بنایا ہے
اویسی نے کہا کہ جس ملک سے مغل بادشاہ بابر ہندوستان آیا تھا، اسی ملک نے مودی کو ’’اولی داراجالی دوستی‘‘ کا اعزاز دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار ماضی میں سیاسی حملوں کے لیے بار بار بابر کا حوالہ دیتے رہے ہیں، اب انہیں اس معاملے پر غور کرنا چاہیے
اویسی نے کہا کہ بابر کا تعلق فرغانہ وادی سے تھا، جو موجودہ ازبکستان میں واقع ہے، اور سوال اٹھایا کہ اب سنگھ پریوار بابر کا نام کس انداز میں لے گا،مودی کو یہ اعزاز ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے بھارت اور ازبکستان کے تعلقات مضبوط بنانے میں کردار پر دیا ہے

قومی خبریں سے مزید