چین اور پاکستان کا امریکہ اور ایران سےفوری مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ
:
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے، بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے الگ بیان میں بھی امریکہ اور ایران سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر جنگی کارروائیاں بند کریں اور پہلے سے طے شدہ مذاکراتی عمل بحال کریں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق تمام تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات کی میز پر ہی ممکن ہے





