Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بنوں میں دہشت گردی کی دو کوششیں ناکام، لڑکیوں کے اسکول اور پل کو نشانہ بنانے کی سازش بے نقاب

بنوں میں دہشت گردی کی دو کوششیں ناکام، لڑکیوں کے اسکول اور پل کو نشانہ بنانے کی سازش بے نقاب

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز دہشت گردوں کی جانب سے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دو الگ کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایک سرکاری لڑکیوں کے اسکول اور ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسکول میں نصب کیے گئے بارودی مواد کے باعث عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور مقامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بروقت ردعمل کے باعث ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ٹال دیا گیا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

سکیورٹی اداروں کے مطابق شہری انفراسٹرکچر خصوصاً تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایسی کوششیں قابلِ مذمت ہیں اور ان کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جا رہی ہے

قومی خبریں سے مزید