Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانپٹرولیم لیوی صنعتی ترقی کے لیے بڑا بوجھ،کاروباری حلقے شدید پریشان

ٹرینڈنگ

پٹرولیم لیوی صنعتی ترقی کے لیے بڑا بوجھ،کاروباری حلقے شدید پریشان

پٹرولیم لیوی صنعتی ترقی کے لیے بڑا بوجھ،کاروباری حلقے شدید پریشان

حیدرآباد میں صنعت و تجارت سے وابستہ رہنما نے خبردار کیا ہے کہ بلند پٹرولیم قیمتیں نہ صرف پیداواری لاگت میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ ملکی سپلائی چین کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عادل صدیقی نے ایک بیان میں حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے جس کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں حالیہ مہینوں میں نمایاں کمی کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، تاہم اس کے باوجود صارفین اور صنعتوں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔

ان کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ماحولیاتی معاونت لیوی بھی بڑھا کر فی لیٹر دو روپے پچاس پیسے سے پانچ روپے کر دی ہے، جبکہ بین الاقوامی مالیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم لیوی پہلے ہی بلند سطح پر برقرار ہے، جس سے صنعتی شعبہ مزید دباؤ کا شکار ہو رہا ہے

مزید پڑھیں