Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانجنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ تین کم عمر بچیاں ہلاک، چارافراد...

ٹرینڈنگ

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ تین کم عمر بچیاں ہلاک، چارافراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ تین کم عمر بچیاں ہلاک، چارافراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح بگڑے علاقے کے برمل تحصیل کے نرگسی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی گھر کو مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور دھماکہ خیز مواد گرایا گیا۔

حکام کے مطابق حملے کے وقت گھر میں ایک ہی خاندان کے افراد موجود تھے۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں چھ سے پندرہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

زخمیوں میں ایک خاتون اور تین کم عمر لڑکے شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقے میں واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مقامی افراد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس جانب سے کیا گیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں

مزید پڑھیں