Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

انتخابات سے ایک روز قبل ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ کم ترین سطح کے قریب، ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے 8 پوائنٹ پیچھے

واشنگٹن: امریکی مڈٹرم انتخابات سے صرف ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 32 فیصد پر برقرار ہے، جو ان کی صدارت کے دوران ریکارڈ کم ترین سطح 31 فیصد سے محض ایک پوائنٹ زیادہ ہے،رائٹرز اور اِپسوس کے تازہ ترین سروے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس سے 8 پوائنٹ پیچھے ہے، اگرچہ گزشتہ ہفتے یہ فرق 11 پوائنٹ تھا
2 نومبر کو جاری ہونے والے اس سروے میں 29 اکتوبر سے 2 نومبر کے دوران 1,765 امریکی بالغ افراد کی رائے لی گئی،سروے میں غلطی کا ممکنہ فرق تقریباً 2 فیصد پوائنٹ بتایا گیا ہے
ٹرمپ بھی ووٹروں کے انتخابی فیصلوں پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں،سروے کے مطابق ممکنہ ووٹروں میں 50 فیصد نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی مخالفت میں ووٹ ڈالیں گے، جبکہ صرف 13 فیصد نے کہا کہ ان کا ووٹ صدر کی حمایت میں ہوگا،مزید 33 فیصد نے کہا کہ ٹرمپ ان کے ووٹ کے فیصلے میں نہ حمایت اور نہ مخالفت کا بنیادی سبب ہیں
سروے کے نتائج ریپبلکن پارٹی کے لیے انتخابات سے قبل ایک بڑا سیاسی انتباہ ہیں، کیونکہ صدر کی گرتی ہوئی مقبولیت اور ڈیموکریٹس کی برتری کانگریس میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے

قومی خبریں سے مزید