واشنگٹن : امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کے آغاز کے ساتھ ہی ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ دوبارہ شدت اختیار کرنے کے خدشات نے خطے کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے،امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف پر دفاعی حملوں کی اطلاعات کے درمیان نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں
وینس نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ متعدد اچھی بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے اس معاملے پر تقریباً ایک گھنٹہ قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے،ان کے مطابق صدر اور وہ دونوں مذاکرات کے ذریعے تصفیے کے امکانات سے مطمئن ہیں اور کوششیں جاری رکھیں گے
وینس نے گزشتہ ہفتے ایران کی قومی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی کو ایک خط بھی بھیجا تھا، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس خط کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں،صدر ٹرمپ کے مطابق خط میں ایران کو طبی سامان اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی میں مدد کا معاملہ شامل تھا
دوسری جانب ٹرمپ پہلے ہی دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا حکم دیا جا سکتا ہے،یوں ایک طرف فوجی کارروائیوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امید بھی برقرار ہے





