Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

میلانیہ ٹرمپ کی کوششوں سے یوکرین کے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں عارضی جنگ بندی نافذ، شہریوں کے انخلا اور امداد کی فراہمی کا راستہ کھلنے کی امید

میلانیہ ٹرمپ کی کوششوں سے یوکرین کے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں عارضی جنگ بندی نافذ، شہریوں کے انخلا اور امداد کی فراہمی کا راستہ کھلنے کی امید

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتونِ اول میلانیہ ٹرمپ کی ثالثی میں یوکرین کے جنوبی علاقے خیرسون کے روسی قبضے میں موجود شہر اولیشکی میں عارضی جنگ بندی منگل کی صبح نافذ ہو گئی،اس معاہدے کا مقصد جنگ میں پھنسے شہریوں تک انسانی امداد پہنچانا اور انہیں محفوظ راستے سے شہر سے نکالنے کی تیاری کرنا ہے،یہ شہر کئی ماہ سے بگڑتے ہوئے انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور یوکرینی حکام نے اس صورت حال کو تباہی کے دہانے تک پہنچنے سے خبردار کیا تھا
این بی سی نیوز کی 26 اکتوبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ میلانیہ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں عارضی وقفہ کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے،جمعے کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت اولیشکی میں تمام فوجی کارروائیاں عارضی طور پر روک دی جائیں گی تاکہ انسانی امداد شہر میں داخل ہو سکے اور شہریوں کے انخلا کے لیے ایک مخصوص محفوظ راستہ تیار کیا جا سکے
یوکرین اور روس، دونوں کی افواج نے جنگ بندی کے آغاز کی تصدیق کی،مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 3 بجے، یعنی امریکی مشرقی وقت کے مطابق پیر کی رات 9 بجے، فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا گیا،تاہم، دونوں میں سے کسی فریق نے یہ نہیں بتایا کہ عارضی جنگ بندی کب تک جاری رہے گی
یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی پر دباؤ بڑھا رہے ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدے تک پہنچیں،اولیشکی میں جنگ بندی کا فوری مقصد شہریوں کی جان بچانے، انسانی امداد پہنچانے اور محصور آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے موقع فراہم کرنا ہے

قومی خبریں سے مزید