اسرائیلی انتخابات سے قبل مغربی کنارے میں سخت پابندیاں، الخلیل میں فلسطینی حملے کے بعد فوجی کارروائیاں تیز
اسرائیلی فوج نے ملک میں انتخابات سے چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیا ہے،ان اقدامات کا خاص مرکز الخلیل شہر ہے، جہاں جمعہ کو فلسطینی مسلح افراد کے حملے میں اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے تھےُ،این بی سی نیوز کی 25 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق، انتخابات سے پہلے سکیورٹی کارروائیوں میں شدت ایسے وقت میں آئی ہے جب انتخابی نتائج وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل پر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں
الخلیل مغربی کنارے کے اہم شہروں میں شامل ہے اور یہاں اسرائیلی فوج، فلسطینی آبادی اور یہودی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی طویل عرصے سے جاری ہے،اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد مزید حملوں کو روکنا اور سکیورٹی بہتر بنانا ہے، جبکہ فلسطینیوں کے لیے نقل و حرکت پر پابندیاں روزمرہ زندگی، کاروبار اور طبی سہولتوں تک رسائی کو مزید مشکل بنا سکتی ہیں





