Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بھارت میں سیاسی خاندان کے وارث راہول گاندھی کے لیے اقتدار کو چیلنج کرنے کا نیا موقع

بھارت میں سیاسی خاندان کے وارث راہول گاندھی کے لیے اقتدار کو چیلنج کرنے کا نیا موقع
نیویارک ٹائمز کی 18 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج اور حکومت مخالف سیاسی بے چینی نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں اپنی سیاسی حیثیت مضبوط کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے،راہول گاندھی تین سابق وزرائے اعظم کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن طویل عرصے تک انہیں اپنی خاندانی سیاسی شناخت سے آگے بڑھ کر ایک مؤثر قومی رہنما کے طور پر خود کو منوانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے
رپورٹ کے مطابق، حالیہ مہینوں میں نوجوانوں کے احتجاج، انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی ناراضگی نے راہول گاندھی کو حزب اختلاف کی سیاست میں زیادہ نمایاں کردیا ہے،وہ ان مظاہروں کو جمہوری حقوق اور آئینی اقدار کے تحفظ کی جدوجہد کے طور پر پیش کر رہے ہیں،تاہم، یہ ابھی واضح نہیں کہ وہ اس عوامی بے چینی کو 2029 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے ایک متحد سیاسی تحریک میں تبدیل کر سکیں گے یا نہیں؟ ، تاہم دہلی سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات اور تجزیوں میں بھارتی جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندرا مودی کے حکومت کے خاتمے اور کسی نئی سیاسی تبدیلیوں کو بعید از قیاس نہیں سمجھا جارہا

قومی خبریں سے مزید