بلوچستان : اغوا اکیس پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے
شہباز شریف کے ایک روزہ دورۂ کوئٹہ کے موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتِ حال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ہو گا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے، یاد رہے گزشتہ روز مانگی کے علاقے میں بلوچ باغیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مقابلوں میں اٹھارہ پولیس اہلکار اور تیرہ سے زائد دوسری سیکورٹی فورسز اداروں کی ہلاکت کے بعد باغیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے اکیس پولیس اہلکاروں کی لاشیں بھی مل گئیں ہیں جس کے بعد پورے صوبے میں امن کی صورت حال اور سیکورٹی کے معاملات پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں ، ادھر پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ملکر لاشیں رکھکر شہر میں دھرنا دے رکھا ہے





