گلگت بلتستان: تحریک انصاف سے سات نشستیں بھی چھیننے کا فیصلہ، آسمانی مخلوق کے انتخابی انجئینرز پہنچا دئیے گئے
گلگت بلتستان میں “ آسمانی مخلوق” سے تحریک انصاف کی حمایت سے کامیاب ہونے والی سات نشستیں بھی ہضم نہیں ہوئیں اور ان سات میں سے پانچ حلقوں کے نتائج واپس لیکر تحقیقات اور بعض پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا اعلان کیا گیا ہے ، زمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے راولپنڈی سے انتخابی نتائج تبدیل کرنے والے ماہر انتخابی انجئیر ز گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں ، واضع رہے تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو دو ہزار چوبیس کے انتخابی نتائج سے مماثلت دیکر پہلے ہی مسترد کردیا ہے ، ادھر پیپلز پارٹی جس کو جھرلو پھیر کر دس نشستیں دلوائ گئیں وہ ابھی آزاد امیدواروں کو خرید کر حکومت بنانے کے لیے کوشش کرہی رہی تھی “ آسمانی مخلوق” نے پاکستان کے قومی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے مطالبات سے ناراض ہوکر گلگت بلتستان میں پی پی کو حکومت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، کہا جاریا ہے مسلم لیگ جس نے یہاں چھ نشستیں چھینی ہیں گیارہ نشستوں پر اپنی فتح کا دعویٰ کررہی ہے “ آسمانی مخلوق” حکومت بنانے کے لیے ن لیگ سے ساز باز کررہی ہے


