Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانآزاد کشمیرلانگ مارچ : کشمیریوں کی اجتناعیت جیت گئی، الٹی ہوگئیں سب...

ٹرینڈنگ

آزاد کشمیرلانگ مارچ : کشمیریوں کی اجتناعیت جیت گئی، الٹی ہوگئیں سب تدبیریں ، کچھ نہ بندوق گولی نے کام کیا

آزاد کشمیرلانگ مارچ : کشمیریوں کی اجتناعیت جیت گئی، الٹی ہوگئیں سب تدبیریں ، کچھ نہ بندوق گولی نے کام کیا

آزاد کشمیر میں کشمیر ایکشن کمیٹی کی اپیل پر 9 مارچ کے مجوزہ لانگ مارچ کے بعد آج کشمیر کے ہر شہر گاؤں سے بڑے بڑے احتجاجی جلوس نکلے ہیں جو مارچ کرتے راولا کوٹ اور مظفر آباد جاتے دکھائے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق ہزاروں ، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بڑے جلوسوں کی صورت میں مختلف شاہراہوں پر پیش قدمی کر رہے ہیں
ذرائع اور مقامی دعوؤں کے مطابق بعض مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم ان واقعات کی آزادانہ طور پر تصدیق تاحال ممکن نہیں کے پوری وادی میں نیٹ سروس بند کردی گئی ہے
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی صورتحال بھی رپورٹ کی جا رہی ہے، جس کے باعث بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
ادھر کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں ایک نوجوان، جسے مبینہ طور پر ڈاکٹر بتایا جا رہا ہے، کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس واقعے کی تفصیلات، مقام اور ذمہ داری کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اور مصدقہ بیان سامنے نہیں آیا
احتجاجی قیادت اور ریاستی اداروں کی جانب سے صورت حال پر مکمل ردعمل یا سرکاری مؤقف سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور مختلف علاقوں سے مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں

مزید پڑھیں