ملک میں تشدد کی نئی لہر، باپ بیٹوں سمیت قتل تو کہیں پسند کی شادی کے خیال نے جان لے لی
ملک میں تشدد کی نئی لہر، باپ بیٹوں سمیت قتل تو کہیں پسند کی شادی کے خیال نے جان لے لی
مردان میں اغوا کیے گئے دو بچوں کو ملزمان چارسدہ روڈ پر چھوڑ کرفرار ہو گئے
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز شیخ ملتون میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے بھی ساتھ لے گئے، جبکہ پشاور میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکے کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کردیا اور ملزمان جو لڑکی کے بھائ بتائے جاتے ہیں واردات کے بعد فرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس گھر بھیج دیا جہاں اسکے بھائیوں نے اسے قتل کردیا جبکہ لڑکے کو اغوا کرکے قتل کیا گیا ، ادھر کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں مقتول باپ کا دوسرا بیٹا شدید زخمی بتایا جاتا ہے ؟ گزشتہ روز ، ایسے ہی ایک واقعے میں ایک باپ کو اسکے چار بیٹوں کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا


