طاہرہ سید صحت مند ہیں ، انتقال کی تردید، نیویارک میں عمران خان کے امریکن پاکستانی دوست شوہر کے ساتھ رہائش پزیر ہیں
نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔
وائرل افواہوں کے ایک روز بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میری صحت کے بارے میں مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور نیویارک میں اچھی زندگی گزار رہی ہوں، آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ، واضع رہے طاہرہ سید نے عمران خان کے قریبی دوست امریکن پاکستانی تبسم سے پندرہ سال قبل شادی کرلی تھی جو میوزک اور دیسی کھانوں کے ساتھ ویسٹرن کھانے پکانے کے انتہائ شوقین فرد سمجھے جاتے ہیں اور اور طاہرہ سید انکے ہمراہ نیویارک لانگ آئ لینڈ کی سفک کاؤنٹی میں رہائش پزیر ہیں


