Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہامریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے زندہ ہونے کی...

ٹرینڈنگ

امریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی، معاہدے میں نئے خامنہ ای زیادہ متحرک ہیں ، مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای ناصرف زندہ ہیں بلکہ ملک کے اہم معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، تاہم ان کی تمام ہدایات تحریری پیغامات اور ثالثوں کے ذریعے پہنچ رہی ہیں۔
‎روبیو کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اب ایرانی جوہری پروگرام کے ایسے پہلو بھی زیر بحث آ رہے ہیں جن پر تہران ایک ماہ قبل تک بات کرنے پر آمادہ نہیں تھا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے کسی قابلِ قبول معاہدے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

ایران، امریکا مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں کہ معاہدہ ہوگا، مارکو روبیو

‎مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی بنیادی شرائط میں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنا اور ایران کے افزودہ یورینیئم کے ذخائر کے بارے میں مذاکرات شامل ہیں۔
‎ان کا کہنا ہے کہ صرف آبنائے ہرمز کی بحالی کے بدلے ایران پر عائد پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی بلکہ اس کے لیے تہران کو اپنے جوہری پروگرام پر بڑی رعایتیں دینا ہوں گی۔
‎دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے مہر نے مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران امریکی تجویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور حالیہ دنوں میں امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
‎ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی رویے اور باہمی بداعتمادی کے باعث ایران انتہائی سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔

ایران اور امریکا کے مذاکرات جاری ہیں، بات چیت رکنے کی خبریں غلط ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

‎ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مسلسل جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے منقطع نہیں ہوئے۔
‎ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے لیے اب فیصلہ کن مرحلہ آ چکا ہے اور اسے کسی نہ کسی صورت معاہدہ کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں