ترنمول کانگریس میں سیاسی ہلچل، ایک اور سینیٹر کا استعفیٰ، اندرونی بحران کے خدشات میں اضافہ
ترنمول کانگریس میں سیاسی ہلچل، ایک اور سینیٹر کا استعفیٰ، اندرونی بحران کے خدشات میں اضافہ
نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا اس وقت لگا جب راجیہ سبھا کے رکن پرکاش چِک باریق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے اراکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس تازہ استعفے کے بعد ایوانِ بالا میں ترنمول کانگریس کی نشستیں کم ہو کر صرف دس رہ جانے کا امکان ہے، جس سے پارٹی کی پارلیمانی طاقت مزید کمزور ہو گئی ہے۔
سیاسی حلقوں میں یہ بھی زیر بحث ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید تین ارکانِ راجیہ سبھا بھی جماعت سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں، جس سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں پارٹی کو ایک بڑے اندرونی سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ استعفے محض انفرادی فیصلے نہیں بلکہ پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور تنظیمی اختلافات کی علامت ہیں۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ترنمول کانگریس کی قومی سطح پر سیاسی پوزیشن بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
اس صورتحال نے بھارتی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا ترنمول کانگریس اپنی موجودہ قیادت اور تنظیمی ڈھانچے کے ساتھ آئندہ چیلنجز کا مقابلہ کر پائے گی ی


