Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستاننو مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کا فیصلہ، 167...

ٹرینڈنگ

نو مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کا فیصلہ، 167 ملزمان کو سزائیں

فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے مجموعی طور پر 167 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے حساس ادارے پر حملے میں کردار ادا کیا، جو عدالت میں ثابت ہو گیا۔ اسی مقدمے میں رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس کیس میں 185 افراد نامزد تھے، جن میں سے 108 کو سزا دی گئی جبکہ 77 کو بری کر دیا گیا۔ ادھر غلام محمد آباد تھانے میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 58 کو 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے، جبکہ 8 افراد کو بری کیا گیا۔ ایک اور ملزم جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، رکن قومی اسمبلی زین قریشی، اور دیگر کئی رہنماؤں کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں