Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںسپردِ خاک کی تقریب میں تین بیٹے شریک، مگر نئے رہبرِ اعلیٰ...

ٹرینڈنگ

سپردِ خاک کی تقریب میں تین بیٹے شریک، مگر نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای منظر سے غائب

سپردِ خاک کی تقریب میں تین بیٹے شریک، مگر نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای منظر سے غائب

خبر:

تہران: ایران کے مقتول رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ان کے تین بیٹے مصطفیٰ، میثم اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی، تاہم ان کے جانشین اور نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای تقریب میں نظر نہیں آئے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کی نشر کردہ تصاویر میں مصطفیٰ، میثم اور مسعود خامنہ ای کو اپنے والد اور خاندان کے چار دیگر افراد کے تابوتوں کے عقب میں نمازِ جنازہ ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ اجتماع تہران کے امام خمینی عظیم مصلیٰ کے وسیع احاطے میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں سوگوار موجود تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای، جنہیں اپنے والد کی وفات کے بعد ایران کا نیا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا، نمازِ جنازہ میں عوامی سطح پر کہیں دکھائی نہیں دیے۔ ان کی عدم موجودگی نے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں مختلف سوالات کو جنم دیا، تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی۔

ایرانی حکام کے مطابق تدفین اور تعزیتی تقریبات کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا، جن میں قم، نجف، کربلا اور مشہد سمیت مختلف مذہبی شہروں میں خصوصی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے

مزید پڑھیں