خامنہ ای کے جنازے میں شریک پوری قیادت کو اڑا سکتے تھے ، مگر پھر مذاکرات کس سے کریں گے، ٹرمپ کے تیسری مدت کی صدارت کے بھی اشارے
خامنہ ای کے جنازے میں شریک پوری قیادت کو اڑا سکتے تھے ، مگر پھر مذاکرات کس سے کریں گے، ٹرمپ کے تیسری مدت کی صدارت کے بھی اشارے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، یا یہ بناوٹی آنسو بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو اس موقع پر جمع تمام ایرانی قیادت کو ایک ہی وار میں ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا اس لیے نہیں کریں گے کہ مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔
دوسری جانب امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے، امریکی دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکا دنیا بھر میں اُمید کی کرن ہے، ہم امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے تیسری مدت کا کہنا چاہیے لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ تنازع نہیں چاہتا، ہم نے اپنے دور میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے تباہ کر دیا، امریکا کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے۔


