Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانکراچی میں کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ

ٹرینڈنگ

کراچی میں کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ

کراچی میں کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ
لائنز ایریا کے علاقے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں کم سن لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی ، جس کے نتیجے میں بچی کی حالت انتہائی تشوش ناک ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کو 12-13 ٹانکے بھی لگے ہیں، جبکہ اس جنسی زیادتی میں ملوث 3 افراد بتائے جا رہے ہیں۔ لڑکی کو دکان کے اندر لے جا کر وحشی درندوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا
دوسری جانب متاثرہ خاندان پر دباوّ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ایک ڈیرھ لاکھ روپے لے کر معاملہ کو ختم کریں یا پھر دوسرے طریقے سے نمٹ لیں گے، یہاں حیران کن امر یہ ہے اس وقت پورے ملک میں شہر شہر خواتین خصوصا معصوم اور کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے خوفناک اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ ان تمام واقعات میں جو ابھی تک منظر پہ آئے ہیں پولیس کا بھیانک اور کریہہ کردار معاشرے کو دعوت فکر دے رہا ہے کہ جس ریاست میں تحفظ فراہم کرنے والے ادارے مکمل طور پر قاتلوں زانیوں ڈاکوں اور چوروں سے مل چکے ہیں اور اعلی سطح پر مسلسل سب اچھا اور امن کے راگ الاپے جارہے ہوں وہاں کسی وقت بھی کوئ بڑا قومی حادثہ حکومت کو ہی نہیں ریاست کو بھی بہا کر لے جاسکتا ہے

مزید پڑھیں