Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہنیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر روسی جوڑے کی خطرناک...

ٹرینڈنگ

نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر روسی جوڑے کی خطرناک چڑھائی، پھر منگنی کا اعلان

نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر روسی جوڑے کی خطرناک چڑھائی، پھر منگنی کا اعلان
یویارک: روس سے تعلق رکھنے والے ایک مہم جو جوڑے نے نیویارک کی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی انتہائی بلندی پر خطرناک انداز میں چڑھائی کی اور بعد ازاں وہیں منگنی کا اعلان کر دیا۔

انگلش ناموں سے پہچانے جانے والے ان مہم جوؤں اینجلا نیکولو اور وانیا بیئرکس نے بغیر آستین والے سیاہ لباس اور چہرے ڈھانپنے والے ماسک پہن کر 1,454 فٹ بلند اس عمارت کی چوٹی تک رسائی حاصل کی۔

جوڑے نے عمارت کے انتہائی باریک اینٹینا پر کھڑے ہو کر اس خطرناک کارنامے کی ویڈیو اور تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس میں ان کی بلند ترین سطح پر موجودگی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

بعد ازاں اسی مقام پر دونوں نے منگنی کا اعلان بھی کیا، جس نے اس مہم کو ایک رومانوی مگر انتہائی خطرناک واقعے میں تبدیل کر دیا۔

حکام اور ماہرین کے مطابق ایسی غیر قانونی اور جان لیوا سرگرمیاں نہ صرف سخت حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی جان کے لیے انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں

مزید پڑھیں