تجارتی محصولات کا نیا اثر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون مزید مہنگے ہونے کا خدشہ
تجارتی محصولات کا نیا اثر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون مزید مہنگے ہونے کا خدشہ
امریکی کمپنی مائیکرون ٹیکنالوجی نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی محصولات میں اضافے کے باعث کمپیوٹر چپس کی لاگت بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر برقی آلات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق درآمدی اخراجات میں اضافے کا بوجھ بالآخر صارفین تک منتقل ہونے کا امکان ہے، جبکہ صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر محصولات کی موجودہ پالیسی برقرار رہی تو عالمی سطح پر برقی آلات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
دوسری جانب ایپل سمیت کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی پیداواری لاگت میں اضافے اور رسد کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے، جس کے باعث آنے والے مہینوں میں اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر برقی مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


