Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومکینیڈاکینڈا جہاں آبادی کم ہونے کے باوجود گھروں کی قلت کا سامنا

ٹرینڈنگ

کینڈا جہاں آبادی کم ہونے کے باوجود گھروں کی قلت کا سامنا

کینڈا جہاں آبادی کم ہونے کے باوجود گھروں کی قلت کا سامنا

کینیڈا دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں گھر خریدنا عام شہریوں کے لیے سب سے زیادہ مشکل اور مہنگا ہو چکا ہے۔ مختلف بین الاقوامی مطالعات اور ہاؤسنگ انڈیکسز نے بھی اس رجحان کی تصدیق کی ہے
کینیڈا میں ہاؤسنگ بحران بڑھنے کی وجہ
گھروں کی شدید کمی بتای جاتی ہے
کینیڈا میں آبادی کی رفتار سے نئے گھر تعمیر نہیں ہو رہے، جس کی وجہ سے طلب اور رسد میں بڑا فرق پیدا ہو گیا ہےدوسرے تیز رفتار آبادی میں اضافہ
بھی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ گزشتہ چند برسوں میں امیگریشن، بین الاقوامی طلبہ اور عارضی ورک پرمٹ ہولڈرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے کرائے اور گھروں کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا اور پھر بلند تعمیراتی اخراجات
زمین، تعمیراتی سامان اور مزدوری کی بڑھتی ہوئی لاگت نے نئے گھروں کی قیمتیں مزید اوپر دھکیل دیں ہیں ملک کی تعمیراتی
کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے بڑے شہروں پر آبادی کا دباؤ بھی زیادہ ہے

خاص طور پر وینکوور اور ٹورنٹو دنیا کی مہنگی ترین اور کم استطاعت والی رہائشی منڈیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ متعدد عالمی رپورٹس میں وینکوور کو دنیا کے تین سے پانچ سب سے کم استطاعت والے شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹورنٹو میں مسی ساگا اور جی ٹی اے کی صورتحال زیادہ گھمبیر بتای جاتی ہے، مسسی ساگا بھی اب اُن شہروں میں شامل ہو چکا ہے جہاں گھر خریدنا متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے انتہائی مشکل بنتا جا رہا ہے۔ حالیہ بین الاقوامی درجہ بندیوں میں مسی ساگا کو دنیا کے مہنگے اور کم استطاعت والے شہروں میں شمار کیا گیا ، اس بحرانی کیفیت میں
کینیڈا کی وفاقی حکومت نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے نئی رہائشی ایجنسی بلڈ کینیڈا ہومز قائم کرنے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے تاکہ رہائشی یونٹس کی فراہمی میں اضافہ کیا جا سکے۔
کینیڈا میں ہاؤسنگ بحران صرف ایک مقامی مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی چیلنج بن چکا ہے۔ گھروں کی محدود فراہمی، تیزی سے بڑھتی آبادی، تعمیراتی لاگت اور بڑے شہروں میں شدید طلب نے گھر خریدنا عام شہری کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔ اگرچہ حکومت نئے منصوبوں اور پالیسیوں کے ذریعے صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق ہاؤسنگ کی استطاعت بحال کرنے کے لیے طویل المدتی اقدامات درکار ہوں گے۔

مزید پڑھیں