Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںہرمز اسٹریٹ "ایک طریقے یا دوسرے طریقے سے ضرور کھولی جائے گی"...

ٹرینڈنگ

ہرمز اسٹریٹ “ایک طریقے یا دوسرے طریقے سے ضرور کھولی جائے گی” — مارکو روبیو کا سخت بیان، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو “ایک طریقے یا دوسرے طریقے سے” ہر صورت کھولا جائے گا، جس سے ایران، اسرائیل اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے حوالے سے پہلے ہی ایک انتہائی حساس تنازع بن چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسی دوران جنوبی لبنان کے متعدد دیہات میں انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں اور سفارتی بیانات نے صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر دیا ہے، جبکہ عالمی طاقتیں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، یاد رہے ایران نے کہا ہے آبنائے ہرمز کھلے گی بھی تو ایران کے کنٹرول میں رہے گی اور امریکہ سے معاہدہ ہونے کے تیس دن بعد کھلے گی

مزید پڑھیں