ڈیرہ غازی خان: پولیس کارکردگی کا انوکھا تاریخی واقعہ
ڈیرہ غازی خان: پولیس کارکردگی کا انوکھا تاریخی واقعہ
ڈیرہ غازی خان میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس گرفتاری کے خوف سے کھجور کے درخت پر چڑھ جانے والے ایک شخص کو نیچے اتارنے کے لیے جدید اور محفوظ طریقہ اختیار کرنے کے بجائے پورا درخت ہی کاٹ دیا۔ درخت گرنے کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا جسے بعد ازاں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی گرفتاری کا حق حاصل ہے، لیکن کسی بھی شخص کی جان کو خطرے میں ڈال کر کارروائی کرنا سوالیہ نشان ہے۔


