پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں آزاد جیتنے والے ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں آزاد جیتنے والے ارکان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا امکان ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پیپلز پارٹی کوشش کرے گی کہ آزاد جیتنے والوں کو ساتھ جوڑا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زردای کے آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کے دورے کا امکان ہے۔
بلاول نے بہتر مہم چلائی، شہباز، آخر بیٹا کس کا ہے؟ زرداری کا جواب
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں کا غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگئے۔
پیپلز پارٹی 10حلقوں میں کامیاب ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن 6، آزاد امیدوار 7 اور ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار 1 نشست پر کامیاب ہوا ہے۔جیتنے والے آزاد امید واروں کا تعلق تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے اور حکومت ریاست انکی آزاد انتخابی حیثیت کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے


