Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانپاکستان: مہنگائی، غربت — قربانی بھی قربان

ٹرینڈنگ

پاکستان: مہنگائی، غربت — قربانی بھی قربان

پاکستان: مہنگائی، غربت — قربانی بھی قربان

ماہرِ معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام “کیپیٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم اور ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے ملک کی معاشی صورتحال اور عوام پر بڑھتے مالی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق 2022ء میں تقریباً ایک کروڑ جانوروں کی قربانی کی گئی تھی، تاہم یہ تعداد مسلسل کم ہوتے ہوئے اب تقریباً پینسٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے ملک میں تقریباً پچیس فیصد گھرانے قربانی کیا کرتے تھے، لیکن اب یہ شرح کم ہو کر سترہ فیصد رہ گئی ہے۔
ماہرِ معاشیات ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ بہتر آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے بھی قربانی کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق بہت سے پاکستانی اس سال صرف بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے قربانی کا جانور خریدنے سے محروم رہے۔

مزید پڑھیں